شہریوں نے ڈاکو پکڑ لئے ، چھترول کے بعد پولیس کے سپرد

شہریوں نے ڈاکو پکڑ لئے ، چھترول کے بعد پولیس کے سپرد

باگڑ سرگانہ(نامہ نگار)تھانہ سرائے سدھو سرشام ڈکیتی فرار ہوتے ڈاکوؤں کو عوام نے پکڑ لیا ۔

چھترول کے بعد حوالہ پولیس۔ گزشتہ روز سرشام تھانہ سرائے سدھو سے صرف ایک کلو میٹر فاصلہ پر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے محمد یار آرائیں کی کریانہ کی دکان سے گن پوائنٹ پر نقدی چھینی اور فرار ہونے لگے لیکن موقع پر موجود نوجوانوں نے پتھر مارکر انہیں موٹر سائیکل سے گرالیا اور پکڑ کر خوب درگت بنانے کے بعد پولیس تھانہ سرائے سدھو کے حوالے کردیا پکڑے گئے ملزمان کی شناخت شاہد ہراج اور ندیم چدھرڑ موضع شکرووالا کے نام سے ہوئی پولیس نے کارروائی کا آغاز ہے کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں