تربت واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس

تربت واقعہ میں ہونے والے  جانی نقصان پر اظہار افسوس

میلسی (نامہ نگار )جسٹس اینڈ پیس کمیشن ضلع وہاڑی کے چیئرمین اور مرکزی تنظیم انجمن تاجران میلسی کے بانی چیئرمین وسیم احمد شیخ نے۔

 تربت واقعہ میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پاک فوج ایسے عناصر کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ہمارے سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں اور ہمارے ان شہداء کا خون انشائاللّٰہ ضرور رنگ لائے گا اور ایسے عناصر کا قلع قمع یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے شہداء کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے ان کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں