نہر کے کناروں پر مٹی ڈالنے کے نام پرلاکھوں روپے ہڑپ

نہر کے کناروں پر مٹی ڈالنے کے نام پرلاکھوں روپے ہڑپ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)میلسی لنک کینال کے کناروں پر مٹی ڈالنے کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ ،مٹی ڈالنے کے بجائے سڑک بلیڈ سے برابر کردی گئی۔

تفصیل کے مطابق حکومت نے میلسی لنک کینال کے اطراف پر گہرے گڑھے پر کرنے کیلئے کچا کھوہ سے لال سہانرہ تک کروڑوں روپے فنڈز مہیا کئے جبکہ محکمہ انہار کے افسرایکسین ملک ضمیر،ایس ڈی او اوور سیئر نے خان پور سیکشن پر برجی نمبر 240 سے 300 تک نہر پر مٹی ڈالنے کے بجائے زمینداروں سے ٹریکٹر مانگ کر بلیڈ چلا کر اسی مٹی کو برابر کردیا اور پٹری لیول سے نیچے ہوکرمزید کمزور ہو گئی ، بارش آنے پر مزید گڑھے پڑنے اور نہر میں شگاف پڑنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مذکورہ افسروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں