آتش بازی کے سامان میں دھماکا،میاں بیوی جھلس گئے

 آتش بازی کے سامان میں دھماکا،میاں بیوی جھلس گئے

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)مسلم ٹاؤن گلی نمبر 3میں آتش بازی کے سامان کی تیاری کے دوران مواد پھٹنے سے خوف ناک دھماکہ۔

، میاں بیوی مجید اور حسینہ شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی ،ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید جھلسے میاں بیوی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق مجید عرصہ سے آتش بازی کا سامان تیار کر رہا تھا کہ گزشتہ روز اچانک آگ بھڑکنے سے سارے گھر میں آگ پھیل گئی اور میاں بیوی بری طرح لپیٹ میں آگئے ،واقعہ سے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ، سول ڈیفنس حکام کی چشم پوشی سے آتش بازی ،ایل پی جی کی ری فلنگ اور جگہ جگہ پٹرول کی غیرقانونی فروخت کھلے عام جاری ہے ،کسی وقت بھی کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں