پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں خود ساختہ اضافہ، مسافر پریشان

پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں خود  ساختہ اضافہ، مسافر پریشان

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)مسافر گاڑیوں کے مقررہ کردہ کرایوں سے زائد وصولی اور اوررلوڈنگ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت ایکشن نہ لئے جانے کے باعث مسافر گاڑیوں کے مالکان اور عملہ من مانیاں جاری ہیں اور۔۔۔

 حکومت کی طرف سے طے شدہ کرایوں کو پس پشت ڈال کر مسافروں سے شیڈول سے ہٹ کر سفر کرائے وصول کئے جارہے ہیں ۔شہریوں کے مطابق حکومت نے چند روز قبل پٹرول وڈیزل کی فی لٹر قیمت میں چند پیسے کا اضافہ کیا مگر اس معمولی اضافے کو جواز بناکر اندرون ضلع مختلف قصبوں کے روٹس کی بسوں اور ویگنوں کے مالکان وعملہ نے فی کس کرایہ میں پانچ روپے تک کا اضافہ کردیا اسی طرح بیرون اضلاع جانے والی مسافر بسوں او ر ویگنوں کے کرایوں کو 10روپے تک بڑھا یا دیا گیا جس کی ادائیگی سے انکار کی صورت میں مسافروں کو مسافر گاڑیوں کے عملہ کی جانب سے شدید تذلیل اور گالی گلوچ کا سامنا کرنا پڑا ہے مسافروں کی بڑی تعداد نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں