صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئے جدید ذرائع اپنارہے ،شہزاد راعی

صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئے جدید ذرائع اپنارہے ،شہزاد راعی

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف انجینئر آپریشن میپکو محمد شہزاد راعی نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کے اندرا ج وازالے کے لئے جدید طریقہ کار کو اپنایاجارہاہے ۔

 شکایات کے آن لائن اندراج و رفع ہونے تک صارفین کو مطلع کیاجائیگا۔ سب ڈویژن ڈویژن سرکل ہیڈ کوارٹر سمیت تمام شکایات کا ریکارڈ آن لائن کردیاگیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحیم یار خان سرکل کے دورے کے موقع پر آپریشنل ٹیکنیکل کمرشل افسروں کو کنزیومر کمپلینٹس پر لیکچر دیتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں