تجاوزات کیخلاف آپریشن دکانداروں کو وارننگ

تجاوزات کیخلاف آپریشن  دکانداروں کو وارننگ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلین خانیوال مشن کے تحت شہر میں اینٹی انکرچمنٹ آپریشن تیز کرڈپٹی کمشنر سلمیٰ سلیمان کا تمام بازاروں کو تجاوزات سے کلیئر کرانے کا ٹاسک دیدیا۔۔۔

 جس پر میونسپل کمیٹی خانیوال کی جانب سے سرسید روڈ اور ایوب روڈ پر گرینڈ انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر نے سنگلانوالہ چوک پر بھی تجاوزات خاتمہ کے حوالے سے فالو اپ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ مقررہ حد سے تجاوزات کرنے والی دکان سربمہر کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں