سوتیلے بھائیوں کی غریب کی زرعی زمین پرقبضہ کی کوشش

سوتیلے بھائیوں کی غریب کی زرعی زمین پرقبضہ کی کوشش

وہاڑی (خبرنگار )سوتیلے بھائیوں کی غریب کی زرعی زمین پرقبضہ کی کوشش ، ریونیو افسروں سے ساز باز ہو کر سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کا انکشاف ،مظلوم طفیل اور اسکے بیٹے کی وزیر اعلیٰ پنجاب کمشنر ملتان سے انصاف کی اپیل۔

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں علاقہ 230 ای بی کے رہائشی عرفان نے میڈیاکوبتایاکہ میرے چچا میرے والد کی زمین کو ہڑپ کرنے کے لیے نت نئے کیسز بنا کر ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ کئی سال سے زمین پر ہم نے اپنی فصل کاشت کررہے ہیں، میرے چچا منظور،شفیق،فاروق اورسفیان ہماری سات کینال ایک مرلہ جگہ قبضہ کر کے قبضہ مافیا کو سستے داموں فروخت کرنے کے لیے روز پارٹیوں کو ہماری زمین کا ریٹ لگواتے دکھائی دیتے ہیں جس پر عرفان طفیل نے شہریوں سے التماس کیا ہے کہ ہمارے رقبہ کا کیس نمبر 38482824 سیشن کورٹ میں زیر سماعت ہے ،شہری جگہ کی خریداری سے گریز کرئے یں۔متاثرہ عرفان نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں