تجاوزات کیخلاف آپریشن ،تاجر وں اورانتظامیہ میں اختلافات

تجاوزات کیخلاف آپریشن ،تاجر وں اورانتظامیہ میں اختلافات

لودھراں(سٹی رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کا منگل کے روز تجاوزات کے خلاف آپریشن ،دکانوں کے آگے چھپرے اتارنے پر تاجروں اور انتظامیہ کے درمیان اختلافات ،مرکزی انجمن تاجران نے فوری شٹر ڈاون کی کال دے دی۔۔۔

روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا ،تاجررہنماؤں کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو نیشنل ہائی وے روڈ بند کر دیں گے ۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اور پولیس افسروں کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے صدر مرکزی انجمن تاجران سے رابطہ کیا اورجائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد تاجر پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں