مضر صحت شوارمے فروخت، شہری پیٹ کے امراض میں مبتلا

مضر صحت شوارمے فروخت، شہری پیٹ کے امراض میں مبتلا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار )مضر صحت شوارمے کی فروخت، شہری پیٹ کی موذی امراض کا شکار ہونے لگے ۔

محکمہ صحت کے افسروں و اہلکاروں نے چپ سادھ لی ،متاثرہ افراد کاپنجاب فوڈ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کیمطابق عرصہ دراز سے خانیوال شہر کے بارونق بازاروں اور شہر کے گلی کوچوں، چوک چوراہوں میں مبینہ طور پر مضر صحت شوارمے کی فروخت کا دھندہ پورے عروج پر ہے جبکہ شوارما کھانے سے شہری پیٹ کی موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں