ڈی سی وہاڑی کا سالڈ ویسٹ کمپنی آفس،ضلعی ہسپتال کا دورہ

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے سالڈ ویسٹ کمپنی وائنڈر آفس ، ڈی ایچ کیو ہسپتال اور سرکٹ ہاؤس کا دورہ کیا ۔
انہوں نے سینٹری ورکرز بھرتی کے عمل ، وائنڈر دفتر کے قیام ، سرکٹ ہاؤس اور ہسپتال میں ریومپنگ کا معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے ہسپتال میں ریومپینگ کے کام میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا اور کام کی رفتار کو تیز کرنے کا حکم دیا ۔ تحصیل وہاڑی میں سالڈ ویسٹ نظام کو فعال کرنے کے لیے سینٹری ورکرز بھرتی عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور ستھرا پنجاب بارے اجلاس آئندہ وائنڈر دفتر کرنے کا عندیہ بھی دیا ۔ سرکٹ ہاؤس دورہ کے موقع پر کہا کہ سرکٹ ہاؤس کے تزئین و آرائش کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے ، رنگ و روغن اور نمائشی اشیاء دیدہ زیب ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی مشن ہے ،ریومپنگ کے کام کو جلد مکمل کیا جائے ۔