ڈی سی مظفرگڑھ کاسکولوں اور سرکاری ہسپتالوں کا اچانک دورہ

ڈی سی مظفرگڑھ کاسکولوں اور سرکاری ہسپتالوں کا اچانک دورہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کا اے ڈی سی فنانس و ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سکولوں اور سرکاری ہسپتالوں کا اچانک دورہ ۔

انہوں نے بنیادی مرکز صحت جادے والا اور آر ایچ سی بصیرہ سمیت ہسپتالوں میں نئی تعمیر ہونے والی عمارتوں کا معائنہ،صفائی ستھرائی طبی سہولتوں و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور داخل مریضوں کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنیکی ہدایات دیں۔انہوں نے گرلز پرائمری سکول دھینگا والا کا بھی معائنہ کیااور اساتذہ کی حاضری اور تعلیمی معیار کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،انہوں نے یوسی بصیرہ کا بھی دورہ کیا اور عوامی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں