کھیلتا پنجاب بیڈمنٹن مقابلوں میں ملتان کی ٹیم سلور میڈلسٹ

کھیلتا پنجاب بیڈمنٹن مقابلوں میں ملتان کی ٹیم سلور میڈلسٹ

ملتان(سپورٹس رپورٹر) کھیلتا پنجاب میں بیڈ منٹن ایونٹ میں ملتان کی ٹیموں کی شاندار کارکردگی سلور میڈلز اپنے نام کئے ۔

تفصیل کے مطابق کھیلتا پنجاب میں بیڈمنٹن ایونٹ میں نو ڈویژنز کی ٹیموں نے شرکت کی ملتان کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گرلز اور بوائز دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچیں گرلز ٹیم کو راولپنڈی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بوائز کو لاہور کی ٹیم نے ہرایا گرلز ٹیم میں سامعہ اعجاز ، کشمائن ندیم ، مصباح ریاض ، مریم اور تطہیر زہرہ شامل تھیں جبکہ بوائز میں محمد عبداللہ طاہر،محمد ابراہیم ،شاہزیب اور رعد احمد شامل تھے ، جبکہ محمدانیس خان نے کوچنگ کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ منیجر محمد اقبال تھے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے ٹیموں کی کاکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رہے گی آئندہ ملتان کی ٹیم فائنل جیتے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں