سڑکوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن تیزی سے جاری :ثاقب خورشید

سڑکوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن تیزی سے جاری :ثاقب خورشید

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے۔

 ویژن کے مطابق ضلع بھر میں نئی سڑکوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے 30 ڈبلیوبی کے ملک محمد عرفان،ملک شاہد کھوکھر،ڈاکٹرمحمد نذر اور ڈاکٹرمحمد ریاض نے اپنی ملکیتی زمین سے راستہ دے کر دیرینہ عوامی مسئلہ حل کرتے ہوے صدقہ جاریہ کی بنیاد رکھی ہے اس پختہ سڑک کی تعمیر دو مرحلوں میں مکمل کرائی جائے گی وہ اظہار تشکر تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی ملک سلیم بھارہ، حاجی نواب گوجر،مہر راشد اقبال،مہر غلام عباس،مہر ممتاز،حاجی مہر شاہد اقبال،مہریوسف،ملک غلام محمد دستگیر، محمد غفار بریار ،محمد رفیق نمبردار، مہرجواد عبداللہ،مہر پرویز ،مہر دانش،مہر اویس بھی موجود تھے ایم پی اے نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مثبت پالیسیوں اور اچھی کارکردگی سے مخالفین کی انتشاری و ملک دشمنی پر مبنی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں