8فروری کو الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی ،تیمور الطاف مہے

ملتان(لیڈی رپورٹر)ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے کہا کہ8فروری 2024کاجنرل الیکشن۔
،الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن تھا۔ایک سال گزرگیامگر حلقے کی عوام کے چوری ہوئے مینڈیٹ کا فیصلہ آج تک نہیں ہوا میرے حلقہ این اے 148جہاں سے عوام نے مجھے سابق وزیر اعظم کے مقابلے میں ووٹ دیکر کامیاب کیا جس کا ثبوت آج بھی فارم 45میں موجود ہے حلقے سے دوامیدواروں کے فارم 45 کے مطابق میری بھاری اکثریت سے جیت ہوئی مگر فارم 47کا استعمال کرتے ہوئے میرے ووٹوں کو مسترد کیا اورسابق وزیر اعظمکو صرف اور صرف 104 ووٹوں کی برتری دی گی جو کہ پورے پاکستان میں 2024کے جنرل الیکشن میں سب سے کم کی برتری تھی۔ہماری جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست پر عمل درآمد نہ ہوسکا ہم نے الیکشن کمیشن،ہائیکورٹ کادروازہ کھٹکھٹایا مگر ہماری کوئی داد رسی نہیں ہوئی۔ اب ہمارامقدمہ سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے جب تک ہمارا چوری ہوا مینڈیٹ ہمیں واپس نہیں ملتا تب تک ہم اپنی قانونی جدوجہد اور سیاسی جنگ جاری رکھیں گے ۔جس طرح عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا اسکی مثال کہیں نہیں ملتی۔