ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

 ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ جاری۔

، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے عید گاہ روڈ ، دانیوال روڈ، ایچ بلاک پارک اور لائبریری کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر کو روڈز ، پارک اور لائبریری کے کام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے پارک‘لائبریری کی ریومپینگ اور شاہراہوں کی تعمیر کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پارکس اور لائبریری کو خوبصورت، دلکش بنانا اولین ترجیح ہے سڑکوں کی تعمیر سے عوام کو آمدورفت کی بہترین سہولت میسر آئے گی محکمہ ہائی وے سڑکوں کی تعمیر اور بلدیہ پارکس کے کام میں معیار اور شفافیت کو یقینی بنائے اور ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل ہونے چاہئیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفر خان ، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول ، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد اور دیگر افسران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں