سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر احسان بھٹہ کی الوداعی تقریب
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے عہدیداران کا سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر احسان بھٹہ کی الوداعی تقریب کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج تحسین۔
پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی چیئرپرسن وسیمہ عمر اور ڈپٹی سیکرٹری چودھری محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ترقی کیلئے ہم اپنی بھرپور خدمات فراہم کرینگے ،صوبہ بھر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کے وسیع پھیلائو، امتحانی نظام میں مزید شفافیت اور جدت لانے کیلئے تمام اقدامات کرتے رہیں گے ۔ ڈیجیٹلائزیشن امتحانی سسٹم کے نفاذ کیلئے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ورکنگ جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر احسان بھٹہ کی بحیثیت سیکرٹری انڈسٹریز اعلیٰ خدمات کے باعث انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی الوداعی پارٹی کے موقع پر کیا۔ بورڈ کی طرف سے ڈپٹی سیکرٹری محمد حفیظ نے سوونیئر بھی پیش کیا۔ کنٹرولر امتحانات محمد منور حسین، چیئرپرسن ٹیوٹا بریگیڈئیر (ر ) ساجد کھوکھر اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ تقریب میں دیگر محکموں کے افسروں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور ڈاکٹر احسان بھٹہ کی اعلیٰ خدمات پر مبارکباد پیش کی۔