میپکو صارفین کی شکایات فوری دور کی جائیں،بابر علی

میپکو صارفین کی شکایات فوری دور کی جائیں،بابر علی

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوانتظامیہ کی ہدایت پر ملتان شہر کی آپریشن ڈویژنوں کے افسر صارفین کی شکایات کے ازالے ، لائن لاسز و ریکوری اہداف کے حصول کے لئے دفاتر اور فیلڈ میں الرٹ رہے ۔

ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو کینٹ ڈویژن بابر علی گجر نے کینٹ اور نواں شہر سب ڈویژنوں کے کسٹمرکمپلینٹ سنٹرز کا دورہ کیا اور موصول ہونے والی آن لائن شکایات کا جائزہ لیا اورکہا کہ صارفین کی شکایات کا فوری اور بروقت ازالہ ممکن بنایاجائے ۔ صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی اور تمیز سے پیش آیاجائے ۔ چوبیس گھنٹے تین شفٹوں میں مستعد سٹاف کسٹمرسروسز سنٹرز میں خدمات سرانجام دے ۔ بعدازاں انہوں نے نواں شہر سب ڈویژن کے زیر انتظام علاقہ میں پولز کی ارتھنگ کرنے اور مینٹی نینس ورکس کا جائزہ لیا اور مکمل ٹی اینڈ پی/پی پی ای کے ساتھ کام کرنے والے لائن سٹاف کو شاباش دی۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن سٹی ڈویژن معصب علی سلیمی نے گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن کے شکایت مرکز کی چیکنگ کی اور سب ڈویژن میں درج ہونے والی شکایات پر صارفین سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور شکایات ازالہ بارے دریافت کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں