گیس فراہمی کے سحر،افطار کے حوالے سے شیڈول کا اعلان

گیس فراہمی کے سحر،افطار کے حوالے سے شیڈول کا اعلان

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی پریس ریلیز کے مطابق گیس کی فراہمی کے سحر اور افطار کے حوالے سے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈپٹی جنرل منیجر کارپوریشن کمیونیکیشن اینڈ آفیشل سپوکس مین سلمان اے صدیقی کے مطابق دس فیصد گیس زخائر کی کمی نے وسیع حد تک مسائل پیدا کیے ہیں جس کے لیے نو بجے صبح تا ساڑھے تین بجے سہ پہر تک گیس کی سپلائی پریشر میں اضافے کے لیے بند رہے گی اور پھر ساڑھے تین بجے سہ پہر تا دس بجے شب گیس کی فراہمی ہو گی ۔جس کے بعد پھر دس بجے شب تا تین بجے صبح گیس کی سپلائی بند اور تین بجے صبح تا نو بجے صبح تک گیس کی سپلائی بحال رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں