فوڈ اتھارٹی متحرک،25کلو ممنوعہ اجزا،30لٹر مشروب تلف

فوڈ اتھارٹی متحرک،25کلو ممنوعہ اجزا،30لٹر مشروب تلف

ملتان (لیڈی رپورٹر)ماہ مقدس میں غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سحر و افطار فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کا سلسلہ جاری۔۔۔

 ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں ریسٹورنٹس، سویٹس اینڈ بیکرز، ڈرنک کارنرز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کا معائنہ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 25 کلو ممنوعہ اور غیر معیاری اجزاء، 30 لٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس تلف۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر رمضان المبارک میں ناقص خوراک کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی روڈسٹیڈیم چوک پر فوڈ پوائنٹ کو فریزر میں مردہ حشرات پائے جانے ، ایکسپائری رنگ کی موجودگی پر 25 ہزار جبکہ بہاری کالونی علی پارک کے قریب سموسہ پٹی یونٹ کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کا استعمال کرنے ، پروسیسنگ کیلئے صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح پرانا بہاولپور روڈ اور 17 کسی سٹیڈیم چوک پر 2 معروف ہوٹلوں کو کچن ایریا میں حشرات، صفائی کے ناقص انتظامات، زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی اور خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 80 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ اس کے علاوہ 106 ٹن آر جہانیاں، اڈہ تھانہ چھب کلاں اور شاہ پور چوک کبیروالا میں 3 کریانہ سٹورز کو ایکسپائری چائے کی پتی، گٹکا اور چائنہ نمک فروخت کرنے پر 55 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے ۔ مزید الحرم سٹی معصوم شاہ روڈ پر بیکری پروڈکشن یونٹ کو سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار، بیکری آئٹمز کی تیاری میں کھلے رنگ کا استعمال کرنے پر 30 ہزار، کالونی چوک میلسی میں ڈرنگ کارنر اینڈ پان شاپ کو ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس اور کنفیکشنری آئٹمز کی موجودگی پر 7000, ریلوے پھاٹک میلسی میں سویٹس اینڈ بیکرز کو فوڈ آئٹمز کی تیاری میں کھلے رنگ کا استعمال کرنے پر 30 ہزار جرمانہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں