لیڈی سمگلرز سمیت متعدد منشیات فروش زیر حراست

لیڈی سمگلرز سمیت متعدد منشیات فروش زیر حراست

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔

گلگشت پولیس نے ملزم یوسف سے 600 گرام چرس صدر پولیس نے ملزم عامر سے 5لٹر شراب جلیل آباد پولیس نے ملزم شہروز سے 22لٹر شراب شاہ شمس پولیس نے ملزم شکرا سے 10لٹر شراب ممتاز آباد پولیس نے ملزم فیصل سے 120لٹر شراب شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم علی اسد سے 1200گرام چرس حرم گیٹ پولیس نے ملزم جاوید سے 20لٹر شراب پاک گیٹ پولیس نے ملزم ضیغم سے 20لٹر ملزم عاقب حسین سے 10لٹر ملزم رضوان احمد سے 10لٹر شراب جبکہ مخدوم رشید پولیس نے ملزم رمضان سے 1450 گرام چرس ملزمہ نجمہ اور فاطمہ سے 550گرام چرس اور 70گرام آئس برآمد کرلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں