دیہات ، قصبوں سے تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں :ناصر نعمان

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)چیف آفیسر ضلع کونسل سید ناصر نعمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تجاوزات فری پنجاب پر تیزی سے کام جاری ہے۔
قصبوں، دیہات اور ٹاؤنز میں سے تمام تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ماچھیوال میں بھی تجاوزات کو ہٹانے کا عمل جاری ہے مین روڈز سے ریڑھیاں، کھوکھے اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید تنبیہ کی کہ اگر کوئی بھی دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور مقدمات کااندراج کیا جائے گا۔علاوہ ازیں انفورسمنٹ ٹیم بلدیہ وہاڑی نے جناح روڈ، ایف بلاک اور کلب روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اور سڑکوں کے اطراف سے ریڑھیوں، پھٹوں، کاؤنٹرز اور دیگر تجاوزات کو ہٹوایا ۔