ضلع کوٹ ادو میں 406مستحق خواتین میں جانور تقسیم

ضلع کوٹ ادو میں 406مستحق خواتین میں جانور تقسیم

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے جنوبی پنجاب کے 12۔اضلاع کی55سال سے

 کم عمرمستحق دیہاتی،طلاق یافتہ اور بیوہ کو گائے اوربھینس دینے کاسلسلہ شروع، ضلع کوٹ ادو میں قرعہ اندازی میں کامیاب 406خواتین میں جانوروں کی تقسیم کردی گئی،تقریب اسٹیڈیم گراؤنڈ میں منعقد ہوئی،تقریب میں ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے ڈپٹی سیکرٹری لائیو سٹاک ، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری ، سابق ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا کے ہمراہ مستحق خواتین میں جانوروں کی تقسیم کے پروگرام کا ضلع کوٹ ادو میں افتتاح کر دیا،ڈپٹی کمشنر نے افتتاحی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کر کے غربت ختم کرنے کے لئے محکمہ لائیو سٹاک نے جنوبی پنجاب کی 11000 ہزار بیوہ اور مستحق خواتین میں مادہ جانورتقسیم کئے ، 11اضلاع کی خواتین کو دو مرحلوں میں یہ جانور دئیے گئے جس سے ایک طرف مستحق خواتین کی مدد ہو گی تودوسری طرف دودھ اور گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ممکن ہوسکے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں