ڈی پی او مظفرگڑھ کی کھلی کچہری،مسائل کے حل کیلئے احکامات

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ڈپٹی کمشنر سید منور عباس اور۔
ایس ڈی پی او کوٹ ادو عبدالغفار خان کے ہمراہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے سپورٹس سٹیڈیم میں کھلی کچہری ،مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو آئندہ انصاف کیلئے مظفرگڑھ کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی، آن لائن ویڈیو کالز پر ریگولر کھلی کچہری اور فیڈ بیک لیا جائے گا، شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ،عوام کی شکایات اور انکے مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے بھی کھلے ہیں ،تمام درخواستیں مقررہ اوقات میں نمٹائی جائیں گی، خود ریگولر کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی کروں گا جہاں پرشہریوں کو انصاف حاصل کرنے کیلئے دور دراز کا سفر کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئیگی۔ڈی پی او نے مزید کہاکہ عوامی خدمت شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے مظفرگڑھ پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے ۔