بی آئی ایس پی رقم سے کٹوتی پر تین افراد کیخلاف مقدمہ

بورے والا(سٹی رپورٹر )پولیس نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم سے کٹوتی کرنے پر 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔
اڈہ ڈلن بنگلہ میں تین افراد نے ریٹیلر شاپ بنا کر مرد و خواتین سے فی کس 500 روپے کٹوتی کا عمل شروع کر رکھا تھا ۔متاثرین کے احتجاج پر تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لیپ ٹاپ و ڈیوائس قبضہ میں لے لی اور تین افراد عثمان سکنہ 255 ای بی،ولید سکنہ ایف بلاک،وقاص سکنہ 507 ای بی بوریوالا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔