وارداتیں، رکشا، موٹرسائیکل بکریاں چوری،مقدمات درج

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)مختلف وارداتوں میں رکشا،موٹرسائیکل،بکریاں چوری۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے ۔
علاقہ وارڈ نمبر1کارہائشی محمد وسیم راجپوت رمضان بازار خریداری کے لیے گیا کہ باہر کھڑی اس کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔وارڈ نمبر 14 اے کے محنت کش محمد زبیر انصاری کا گھر کے اندر کھڑا رکشاچور لے گئے ۔تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ چک نمبر 571 ٹی ڈی اے میں محمد صفدر گرمانی کے گھر سے 4بکریاں مالیتی 3 لاکھ چوری کر لی گئیں۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔