صارف عدالتیں فعال،ایک سال میں درجنوں مقدمات کے فیصلے

صارف عدالتیں فعال،ایک سال میں درجنوں مقدمات کے فیصلے

ملتان(کورٹ رپورٹر) 15 مارچ صارفین کے حقوق کا عالمی دن گزشتہ روز منایا گیا ،ناقص سروسز اور سامان فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف صارفین کے کنزیومر کورٹ کیسز کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سال 2024 میں 208 کیسز صارف عدالت میں دائر ہوئے ۔سال 2024 میں 188 کیسز کے فیصلے کئے گئے ، رواں سال کنزیومر کورٹ میں 28 کیسز دائر ہوئے ہیں ۔کنزیومر عدالت میں زیادہ کیسز الیکٹرانکس اشیاء ، پوسٹل سروس کمپنیوں ، سولر کمپنیوں کے خلاف دائر ہوئے ہیں رواں سال 35 کیسز کے فیصلے ہوئے ہیں اس حوالے سے صدر ہائیکورٹ بار محمد اظہر مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2005 میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ بنایا گیا تھا، سرکاری و پرائیویٹ، تعلیمی اداروں، ڈاکٹرز انشورنس کمپنیوں اور دیگر اداروں سمیت نجی کمپنیوں کے خلاف ناقص درخواست دی جا سکتی ہے ، سروسز ،اشیاء کی فروخت کے لیے دھوکہ دہی اور غلط بیانی پر کنزیومر کورٹ صارفین کے حقوق کا تحفظ کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں