ہسپتالوں میں بہترین سروس ڈیلوری پہلی ترجیح، مظفر خان

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، ڈاکٹرز کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے۔۔۔
مطابق ہسپتالوں میں بہترین سروس ڈیلوری ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے ،ڈاکٹرز و سٹاف مریضوں سے حسن سلوک سے پیش آئیں ،مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں سستی یا غفلت قطعی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے صفائی کی ناقص صورت حال پر اظہار برہمی کیا اور بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوںنے محکمہ بلڈنگ کو ریومپینگ کے کام کو تیز کرنے اور کوالٹی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایمرجنسی ، آرتھوپیڈک وارڈ اور دیگر وارڈز میں جا کر میں طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا، مدد گار سیل اور صحت کارڈ کاؤنٹر کا معائنہ بھی کیا ،مریضوں کی تیمارداری کی اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا جس پر مریضوں نے طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔