تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید تیزکرنے کی ہدایت

 تجاوزات کے خلاف آپریشن مزید تیزکرنے کی ہدایت

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے بلدیاتی اداروں کو تجاوزات کیخلاف آپریشن مزید تیزکرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہاڑی کو تجاوزات فری شہر بنانا عزم ہے جس کیلئے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

شہر اور قصبوں کی اہم شاہراہوں کے اطراف سے تجاوزات کو ختم کرنے سے روڈز کشادہ، صاف ستھرے اور خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں۔ دریں اثنائضلع کونسل کی انفورسمنٹ ٹیموں نے دوکوٹہ ،میلسی اور بلدیہ وہاڑی نے جناح روڈ ، کلب روڈ اور جنرل بس سٹینڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا ،تھڑے مسمار کئے گئے ،ریڑھی بانوں، کاؤنٹر ز،گاڑیوں، بورڈزکو ہٹا یاگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں