بے ہنگم تجاوزات ، کئی طالبات امتحان دینے سے رہ گئیں

بے ہنگم تجاوزات ، کئی طالبات امتحان دینے سے رہ گئیں

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )بے ہنگم تجاوزات کے باعث کئی طالبات امتحان دینے سے رہ گئیں،راستوں سے گزرنا محال ہوگیا۔۔۔

، اندرون بازار تجاوزات کے باعث شاپنگ کے لیے خواتین کا نکلنا بھی ممکن ہو گیا۔تفصیلات کیمطابق یادگار کلب چوک سے اندرون بازار میں تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں، راستہ بند ہونے کے باعث گورنمنٹ سنٹر آف ایکسیلینس سکول کی کئی طالبات بھی سکول کے پیپرز دینے سے رہ گئیں،تجاوزات نے نہ صرف طالبات کو پریشان کر رکھا ہے بلکہ اندرون بازار بدترین تجاوزات کے باعث عید کی شاپنگ کے لیے خواتین اور بچیوں کا بھی نکلنا محال ہوچکا ہے ،مرکزی انجمن تاجران کے رہنماء اسلم پاشا کی جانب سے بھی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کو درخواست دی گئی ہے کہ اندرون شہر میں چنگ چی رکشوں کا داخلہ بند اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے مگر تاحال کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے بعد جس طریقے سے شہر بھر میں تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا تھا،اسی طرح اندرون بازار میں ایک اور بھرپور آپریشن کیا جائے اور تجاوزات کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کیا جائے تاکہ بازاروں کی نہ صرف خوبصورتی بحال ہو بلکہ راہگیروں کو بھی گزرنے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں