ملکیتی رقبہ واگزار کرانے کا رنج، فصل اجاڑ دی،تشدد

ملکیتی رقبہ واگزار کرانے کا رنج، فصل اجاڑ دی،تشدد

کوٹ ا دو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار )ملکیتی رقبے کا قبضہ پولیس کے ذریعے لینا مہنگا پڑ گیا گندم کی فصل اجاڑ دی ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 رسیوں سے باندھ کر تشدد کرتے رہے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق کوٹ ادو وارڈ نمبر 14 سی کا رہائشی احمد ایاز نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا میں اپنے رقبے پر چکر لگانے گیا تو دیکھا خلیل الرحمن محمد ثاقب فصل میں داخل ہو کر گندم کی فصل اجاڑ رہے تھے ، روکنے پر انہوں نے مجھے رسیوں سے باندھ کر مویشیوں کے باڑے میں لے جاکر تشدد کرتے رہے میری گندم کی فصل مالیتی دو لاکھ روپے اجاڑ دی اور جاتے ہوئے 86 ہزار روپے مالیت کی کھاد بھی چوری کر کر لے گئے وجہ عناد یہ تھی کہ مقبوضہ کاشت رقبے کے ساتھ ملکیتی رقبہ کا قبضہ بذریعہ وارنٹ وا گزار کروایا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں