عالمی یوم جنگلات پر ڈی سی آفس کوٹ ادو میں مہم کا افتتاح
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)عالمی یوم جنگلات کے موقع پر ڈی سی آفس میں تقریب ،پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا گیا۔۔۔
ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن’’پلانٹ فار پاکستان ‘‘ایک عظیم مشن ہے ، فروغ دینے کیلئے ہر بشر ایک شجر کا پیغام آگے لے کر چلیں گے اور اس ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں گے ،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ درخت لگانہ صدقہ جاریہ ہے ،شہری اپنے اپنے گھروں میں پودے لگائیں، پنجاب بھر میں ڈیڑھ کروڑ پودے لگائے جائیں گے ،محکمہ جنگلات کے عملہ کے ہمراہ پودوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم جنگلات کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔