چوری، ڈکیتی کے واقعات، نقدی ، قیمتی سامان چھن گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقہ سے غیاث کا موبائل فون چوری کرلیا گیا جلیل آباد کے علاقہ سے حماد کی موٹر سائیکل عاطف کا موبائل فون چوری ہوگیا ۔
تھانہ چہلیک کے علاقہ سے ذیشان کا موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ سے نامعلوم مسلح افراد غلام عباس سے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقہ سے مظہر کی موٹر سائیکل جبکہ بی زیڈ کے علاقہ سے جہانگیر کے گھر سے اے سی کا آؤٹر چوری کرلیا گیا ۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں یٰسین کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ الپہ کے علاقہ میں مسلح افراد نے اعجاز سے نقدی و موبائل فون لوٹ لیا۔