2بیویوں کے ستائے شوہر ،25سالہ نوجوان کی خودکشی

 2بیویوں کے ستائے شوہر ،25سالہ نوجوان کی خودکشی

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی )دوبیویوں کے باعث روزانہ کی بنیاد پرہونیوالے جھگڑوں سے تنگ شوہر نے گلے میں پھنداڈال کرآم کے درخت سے لٹک کرخودکشی کرلی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 بیروزگاری سے دلبرداشتہ25سالہ نوجوان نے بھاری مقدار میں زہرلی گولیاں کھالی’ ہسپتال میں دم توڑگئے ،گذشتہ روز موضع کوٹلی مراد کے رہائشی 45محمدساجد جس نے دوشادیاں کررکھی تھیں اوردونوں بیویوں کے روزانہ کی بنیاد پرہونیوالے جھگڑوں سے تنگ آکرآم کے درخت سے لٹک کرخودکشی کرلی۔ ۔ اسی طرح موضع دولت پورا باڑو سندھ کے رہائشی25سالہ محمدعرفان کوبھی اقدام خودکشی کرنے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاجہاں پرموجود ذرائع نے بتایا کہ 25سالہ عرفان عرصہ سے بیروزگارتھا روزگارنہ ملنے پردلبرداشتہ ہوکرزندگی خاتمہ کرنے کیلئے عرفان نے زہریلی گولیاں کھالیں جوطبی امداد کے باوجود جانبرنہ ہوپایااوردم توڑگیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد لاش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں