غیرقانونی پٹرول پمپس کیخلاف آپریشن، مالکان کو جرمانے
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگا ر) ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کے زیر نگرانی ضلع بھر میں۔۔
منی پٹرول پمپس اور غیرقانونی آئل ایجنسیوں کیخلاف آپریشن جاری۔اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید نے کچا کھوہ میں متعدد پٹرول پمپ مالکان کو قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کئے ۔انہوں نے سول ڈیفنس آفیسر کو قوانین پر عمل نہ کرنیوالے پمپس مالکان کیخلاف مزید کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔