ریونیو اسسٹنٹ چودھری سرور کے اعزاز میں الوداعی تقریب

 ریونیو اسسٹنٹ چودھری سرور کے اعزاز میں الوداعی تقریب

وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر آفس وہاڑی میں محکمہ ریونیو کے اسسٹنٹ چودھری محمد سرور کی۔۔

 ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری تھے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، جی اے آر شاہد نواب، پی اے ٹو ڈی سی محمد افضال نیاز، محمد اشتیاق بھٹی، ریڈر ٹو اے سی آر عبد الستار کھوکھر، محمد محمود تابش، محمد آصف نوازنے بھی شرکت کی۔ تمام افسران اور ملازمین نے چوہدری محمد سرور کو باعزت ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دی اور خدمات کو قابل تحسین قرار دیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری نے کہا کہ سرکاری ملازم کے لئے ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ بہت بڑا اعزازہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں