زرعی سائنسدان مدافعتی اقسام پر تحقیق کریں،عاشق کرمانی

زرعی سائنسدان مدافعتی اقسام پر تحقیق کریں،عاشق کرمانی

ملتان (وقائع نگار خصوصی)زراعت کا مستقبل کپاس، گندم اور ہائی ویلیو ایگریکلچر خصوصاً تیلدار اجناس اور سبزیات و پھلوں کی زیادہ پیداوار سے منسلک ہے۔۔

زرعی سائنسدان موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایسی قوتِ مدافعت والی نئی اقسام کی دریافت بارے تحقیق پر توجہ دیں جن سے پیداوار میں اضافہ ہو سکے اور ملکی درآمدی بل میں کمی لائی جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے 50 ویں پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی چودھری جاوید احمد اورسیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے شرکت کی جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمد سلیم بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو پارب ڈاکٹر عابد محمود نے اجلاس کے ایجنڈہ بارے صوبائی وزیر زراعت کو بریف کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں