جشن بہاراں فلاور شو کا کامیاب انعقاد مثبت کاوش: وسیم شیخ

جشن بہاراں فلاور شو کا کامیاب انعقاد مثبت کاوش: وسیم شیخ

میلسی (نامہ نگار ) مرکزی تنظیم انجمن تاجران میلسی کے بانی چیئرمین اور نیشنل جسٹس اینڈ پیس کمیشن ضلع وہاڑی کے۔۔

 ایڈمنسٹریٹر وسیم احمد شیخ نے کہا ہے کے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور اسسٹنٹ کمشنر مہر خلیل احمد پڑھیار نے میلسی کے شہریوں کے لیے جشن بہاراں فلاور شو کا کامیاب انعقاد کرکے ایک مثبت کاوش کی ہے اس تین روزہ جشن بہاراں میں شہریوں کا جوش و خروش دیدنی رہا اور شہریوں کو ایک مثبت سرگرمی میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن بھی وقت کی ضرورت تھی تاہم ریڑھی بانوں کو متبادل بازار فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں اور دکانداروں کو شدید گرمی کے موسم میں مناسب سائز کے شیڈ لگانے کی بھی اجازت دی جائے مرکزی تنظیم انجمن تاجران انتظامی افسران کے ہر مثبت کام پر ان سے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں