25 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی،عملے کی رپورٹ جھوٹی نکلی

 25 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ  ہوسکی،عملے کی رپورٹ جھوٹی نکلی

میلسی (نامہ نگار ) واپڈا سیکنڈ کے ارشاد خان فیڈر کی بجلی 25 گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہوسکی۔عملے نے ہیلپ لائن پر۔۔

 بجلی چالو کی مبینہ طور پر جھوٹی رپورٹ دے دی۔تفصیل کے مطابق میلسی واپڈا سیکنڈ کے فیڈر ارشاد خان کے علاقہ بلوچاں والا کی بجلی 17 اپریل رات 8 بجے سے خراب ہے ۔اس بارے اہل علاقہ نے لائن مین اور لائن سپرینڈنٹ کو آگاہ کیا مگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔جس پر ہیلپ لائن 118 پر کمپلینٹ درج کرائی تو عملے نے بجلی چالو کی جھوٹی رپورٹ دے دی جبکہ تاہم ابھی تک بجلی چالو نہیں ہوئی۔اہل علاقہ محمد امین خان بلوچ ایڈووکیٹ،محمد مصطفیٰ،عدیل خان نے چیف ایگزیکٹو میپکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔جب اس بارے لائن سپرنٹینڈنٹ مختیار بھٹی سے مؤقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ فیڈر میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں