موبائل ایسوسی ایشن کی فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور مسلمان بہن بھائیوں اور بچوں کے ناحق قتل عام پر وہاڑی کی موبائل ایسوسی ایشن کی جانب سے غزہ یکجہتی ریلی نکالی گئی ریلی کی۔۔۔
قیادت چیئرمین موبائل ایسوسی ایشن وہاڑی محمد علی عروج،صدر عرفان مرزا اور جنرل سیکرٹری شفاعت علی نے کی۔ ریلی جناح روڈ موبائل مارکیٹ سے نکالی گئی جو وہاڑی پریس کلب آکر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی میں موبائل ایسوسی ایشن کے عہدیداران ممبران کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شامل ہوکر فلسطین سے محبت کا اظہار کیا۔ ریلی میں اسرائیلی پروڈکٹس کو نذر آتش اور آئندہ یہودیوں کی کس بھی قسم کی مصنوعات استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔چیئرمین محمد علی عروج،صدر عرفان مرزا اور شفاعت علی نے کہا کہ اسرائیل ہمارا کھلم کھلا دشمن ہے ،غیر مسلم ممالک یہ نہ سمجھیں ہم مسلمان ایک نہیں ،ہم لا الہ اللہ کے سائے کے نیچے اکٹھے ہیں ،عنقریب تمام ممالک میں پاکستان کا پرچم بلند ہوگا ۔ریلی کے آخر میں ملکی سلامتی اور شہدائے فلسطین و کشمیر کے لیے دعا بھی کرائی گئی۔