موٹروے کا جنگلا ،لوکیشن بورڈ کاٹنے پر 1ملزم گرفتار،دوسرا فرار
ملتان(کرائم رپورٹر)موٹروے کا جنگلا ، لوکیشن بورڈ کاٹنے پر 1ملزم گرفتار،دوسرا فرار ہوگیا، مقدمہ درج۔۔
تھانہمظفر آباد پولیس کو موٹروے ملازم محمد صفدر نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ لوگ موٹروے پر لگی ہوئی فنس جالی اور لوکیشن بورڈ کاٹ رہے ہیں ،اطلاع پر موقع پر پہنچے تو دو افراد موٹروے پولیس کو دیکھ کرفرار ہونے لگے تو ایک کو دبوچ لیا گیا ،دوسرا فرار ہوگیا ،پکڑے جانے والے ملزم کی شناخت مجاہد کے نام سے ہوئی جسے قانونی کارروائی کیلئے حوالہ پولیس کردیا گیا ۔پولیس نے ملزم کو تحویل میں لیکر فرار ملزم کی گرفتاری کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی شروع کردی ۔