جمشید دستی کیخلاف درخواست کی سماعت 12مئی تک ملتوی
ملتان (کورٹ رپورٹر)الیکشن کمیشن کی طرف سے رکن قومی اسمبلی جمشید خان دستی کے خلاف استغاثہ سیشن جج ملتان کی کورٹ میں زیر سماعت ہے الیکشن کمیشن کیطرف سے الزام ہے۔۔۔
کہ جمشید دستی نے 2008 میں مدرسہ کی سند لگائی تھی وہ جعلی تھی اور وہ مدرسہ رجسٹرڈ نہیں تھی۔الیکشن کمیشن کے الزام کے حوالے سے گزشتہ روز فائنل بحث ہونی تھی۔ مگر جمشید دستی قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں منگل کے روز اسلام آباد میں مصروف تھے اس لئے انہوں نے عدالت سے رخصت چاہی اور ان کے کونسل باصر سکھانی نے ان کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست گزاری گئی۔ چنانچہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ بحث کیلئے 12 مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے ۔