ڈی سی خانیوال کی ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنی کی ہدایت

ڈی سی خانیوال کی ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنی کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلمان کی زیرصدارت خانیوال ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں اس وقت اے ڈی پی کے تحت 54،ایس اے پی وی فائیو کے تحت 33،ایس اے پی سکس کے تحت 27،ایس اے پی سیون کے تحت 10اور سی ایم ایس ڈی جی کے تحت 186منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہوتا ہے ،عوامی منصوبوں کے 50 فیصد سے کم والے منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کی جائے ،جاری شدہ فنڈز مقررہ وقت تک ضرور استعمال میں لائے جائیں‘انہوں نے مزید کہا ترقیاتی کاموں میں کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے ۔متعلقہ افسران سائٹس کے وزٹس ضرور کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں