سرکاری سکولوں کے فارغ التحصیل طلباکے اعزاز میں تقریب

سرکاری سکولوں کے فارغ التحصیل طلباکے اعزاز میں تقریب

لودھراں (سٹی رپورٹر)مادر علمی کا قرض اتارنے کے لازوال جذبے کے فروغ اورسکول ایلومینائی طلباء کی پزیرائی کیلئے شاندار تقریب کا انعقاد ۔۔۔

سرکاری سکولوں کے فارغ التحصیل ایلومینائی طلباء کے اعزاز میں ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے تقریب پذیرائی لودھراں کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ۔ سکولز ایلومینائی تقریب میں وزیر مملکت برائے توانائی و پبلک افیئر یونٹ عبدالرحمن خان کانجو، کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی شرکت ۔ تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی شازیہ حیات ترین ،ایم این اے صدیق خان بلوچ ،سابق ایم پی اے ملک شاہ محمد جوئیہ ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سید وسیم حسن ، محمد اسد علی ، اسسٹنٹ کمشنرز ارم شہزادی ، اشرف صالح ، غلام مصطفیٰ جٹ بھی شریک تھے ۔کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سکول ایلومینائی طلباء کی مدد سے سرکاری تعلیمی اداروں میں بہتری لانا مشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایلومینائی طلباء نے اپنی مادر علمی کی بہتری کیلئے عطیہ جات فراہم کر کے محبت کا ثبوت دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لودھراں میں 1 کروڑ 70 لاکھ جبکہ ڈویژن میں 13 کروڑ سے زائد کی ترقیاتی سکیمیں ایلومینائی سکول فنڈ سے مکمل کی گئیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نزیر اور ضلعی انتظامیہ لودھراں نے ایلومینائی طلباء کو مادر علمی سے رابطہ کا موقع فراہم کیا ۔ مادر علمی رابطہ ایوارڈ مخیر حضرات کے جذبے کو سراہنے کی ایک کاوش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کو نجی سیکٹر اور ایلومینائی طلباء کی مدد سے مزید بہتر کرینگے ۔ تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سول سوسائٹی نے مادر علمی رابطہ مہم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب میں 30 سے زائد سکول ایلومینائی طلباء نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر مملکت عبدالراحمن خان کانجو، رکن قومی اسمبلی صدیق خان بلوچ ، کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے سکولز ایلومینائی و مخیر حضرات اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں