ایف آئی اے ،ویزہ فراڈ میں ملوث 4ملزم عدالت پیش

ایف آئی اے ،ویزہ فراڈ میں ملوث 4ملزم عدالت پیش

ملتان (کورٹ رپورٹر)ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں گرفتار چار ملزموں جاوید، شاہد نذیر، عبداللہ اور اعظم کو ملتان کی عدالت میں پیش کیا۔۔

عدالت نے ملزموں کو تین، تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے ۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم جاوید نے ایک شہری کو جرمنی میں ملازمت کے ویزے کے نام پر 26 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کئے ۔جبکہ ملزم شاہد نذیر نے شہری سے سعودی عرب بھجوانے اور اقامہ دلوانے کے بہانے 26 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیائی۔ملزم عبداللہ نے پانچ لاکھ روپے لے کر شہری کو سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دیا، اور ملزم اعظم نے آذربائیجان بھجوانے کے نام پر شہری سے چھ لاکھ روپے بٹورے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں