معصوم فلسطینیوں پر بمباری سنگین جرم، ڈسٹرکٹ بار

ملتان (کورٹ رپورٹر)ملتان میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف وکلاء بھی سراپا احتجاج بن گئے ۔۔
ڈسٹرکٹ بار ملتان کے وکلاء نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کی۔ ڈسٹرکٹ بار ملتان کے وکلاء نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا۔ وکلاء نے عدالتوں میں کیسز کی پیروی نہیں کی اور سرائیل کی جانب سے فلسطین و غزہ میں مسلمانوں پر مظالم اور بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی وکلاء کہتے ہیں ۔ہم فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بچوں، عورتوں اور معصوم شہریوں پر بمباری انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے وکلاء نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوایا جائے اور مظلوم فلسطینیوں کو انصاف فراہم کیا جائے ۔