آل سٹیل ورکس ایسوسی ایشن کی فلسطین سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی
وہاڑی (خبرنگار ) آل سٹیل ورکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فلسطینی مظلوموں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔۔۔
اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ریلی کی قیادت صدر شاہد پرویز ، سینئر نائب صدر وحید انوار ، نائب صدر چوہدری رمضان ، جنرل سیکرٹری راشد راشید ، بشیر احمد و دیگر نے کی ،ریلی لوہا مارکیٹ سے شروع ہوئی جو گول چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی ، شرکاء نے اسرائیل جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسرائیل مصنوعات کا بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا۔