مسیحی برادری کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) کرسچن کمیونٹی کے زیر اہتمام چودھری عمر دراز کی زیر قیادت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے جی ٹی روڈ تا ٹی چوک ریلی نکالی گئی ۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پوری کرسچن کمیونٹی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، پاکستان کی سالمیت کیلئے ہم ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں، بھارت نے کوئی چھیڑ خانی کی تو پاک افواج عبرت کا نشان بنا دیں گی، ریلی میں کرسچن کمیونٹی کے ناصر آکاش ، عدنان اقبال ودیگر شہریوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔