فنی تعلیمی بورڈ نے پریکٹیکل امتحانات ملتوی کردیئے

فنی تعلیمی بورڈ نے پریکٹیکل  امتحانات ملتوی کردیئے

ملتان(خصوصی رپورٹر) فنی تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (ڈی اے ای) کے جاری پریکٹیکل امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔۔

ترجمان ٹیکنیکل بورڈ کے مطابق دوسرے اور تیسرے سال کے طلبہ کے عملی امتحانات کا سلسلہ جاری تھا تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان امتحانات کو فی الحال موخر کر دیا گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ پریکٹیکل امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔جس کے لئے طلبہ کو فنی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں