گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی میں 9مئی کے حوالے تقریب
ملتان (خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان میں نو مئی کے حوالے سے خصوصی اسمبلی کا انعقاد کیاگیا۔۔۔
تفصیل کے مطابق بچوں میں حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے اور انہیں ملکی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے گورنمنٹ سمرہ پبلک ہائی سکول ملتان میں سینئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان کی زیرِ صدارت ایک خصوصی اسمبلی کا انعقاد کیا گیا۔